ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / برطانوی وزیراعظم حکومت سازی کے لیے حلیف جماعت کے ساتھ ڈیل میں کامیاب

برطانوی وزیراعظم حکومت سازی کے لیے حلیف جماعت کے ساتھ ڈیل میں کامیاب

Mon, 12 Jun 2017 17:17:50  SO Admin   S.O. News Service

لندن11جون(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے ہفتے کے روز مخلوط حکومت کے قیام کے لیے شمالی آئرلینڈ کی ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے ساتھ ڈیل میں کامیاب ہو گئیں۔ حالیہ انتخابات میں ٹریزا مے کی جماعت تنہا حکومت سازی کے لیے درکار پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد برطانیہ ایک طرح سے سیاسی بحران کا شکار ہے۔ یہ بحران ایک ایسے وقت میں پیدا ہوا ہے، جب چند روز بعد برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب ٹریزا مے کے دو قریبی ساتھی خراب انتخابی کارکردگی کے بعد مستعفی ہو گئے ہیں، جس کے بعد مے مزید دباؤ کا شکار ہیں۔
 


Share: